لاہور(نامہ نگار) ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے سی ٹی او نے ٹھوکر نیاز بیگ، کینال روڈ، مال روڈ، لوئر مال روڈ کا اچانک دورہ کیا۔ مختلف ڈائیورشن پوائنٹس، راوی روڈ، بند روڈ پر ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا۔ کینال روڈ پر چیل گوشت بیچنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کر نے پر پٹرولنگ آفیسر عمران معطل کلوز لائن کر دیا جبکہ ناقص انتظامات پر سیکٹر انچارج ٹھوکر نیاز بیگ یاسین بھٹی کی سرزنش کی۔ انچارج وحدت روڈ انسپکٹر عبدالحمید اور پٹرولنگ آفیسر کی سرزنش، شوکاز نوٹس جاری۔ ریگل چوک، انسپکٹر شوکت، پٹرولنگ آفیسر سمیت 9 وارڈنز کو شوکاز نوٹسز، آفس طلب انارکلی سیکٹر، انسپکٹر کامران بخاری سمیت 7 وارڈنز کو شوکاز نوٹس، آفس طلب سیکٹر لوئرمال، انچارج افتخار اشرف اور دو وارڈنز کو بھی شوکاز نوٹسز جاری،راوی روڈ سیکٹر، انچارج آصف بھٹی سمیت دو وارڈنز کو شوکاز نوٹس اور آفس طلب کیا ہے ۔
پنجاب ہا ئی وے پٹرول نے مختلف جرائم میں ملوث اشتہار ی سمیت39 ملزموں کو گرفتار کر لیا
لاہور (نامہ نگار)پنجاب ہا ئی وے پٹرول نے مختلف جرائم میں ملوث اشتہار ی سمیت39 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 152لیٹر شراب ،5880 گرام چرس،15 پسٹلز، 3رائفل،14کارتوس ،16میگزین اور187گولیاں برآمد کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس نے ایک ہفتے کے دوران کارروائی کرتے ہوے اشتہاری ملزم محمد آصف کو گرفتار کیا۔دریںاثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے منشیات کے18ملزمان کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے3رائفل،15 پسٹلز،14 کارتوس ،16 میگزینز اور187گولیاںبرآمدکی ہیں۔