ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن،متعددمٹھائیوں، دیسی گھی اور کھویا یونٹس کو سیل کردیا

Jan 13, 2020

لاہور(نیوزرپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے متعددمٹھائیوں، دیسی گھی اور کھویا یونٹس کو سیل کردیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے نسبت روڈ پر بٹ سویٹس کا گودام سیل جبکہ کارخانے کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی ہے۔چیکنگ کے دوران انتہائی ناقص سٹوریج، حشرات کی بھرمار اور چوہوں کی موجودگی پر بٹ سویٹس کو سیل کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سویٹس اینڈ بیکر ی پروڈکٹس کی تیاری میں زائد المیعاد اشیاء استعمال کی جا رہیں تھی۔مزید برآں ناقص انتظامات پر31 یونٹس کو جرمانے اور 277 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔سیل کیے گئے یونٹس کھوئے میں سکمڈ ملک، ویجیٹیبل آئل اور خشک پاؤڈر کی ملاوٹ کرتے پائے گئے ہیں۔عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ بناسپتی گھی میں کیمیکل اور کھلے رنگ ڈال کر جعلی دیسی گھی تیارکرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

مزیدخبریں