گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) سوفٹ میموریل چرچ سول لائنز میں مسیحی مذہبی راہنمائوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف گرجا گھروں کے پادری اور ایلڈر صاحبان نے سابق ماڈریٹر پریسبٹرین چرچ آف پاکستان پادر عارف سراج کی مذہبی خدمات کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا اجلاس میں سینٹ پال چرچ کے پادری صابر گل ، کرائسٹ چرچ کے پادری ہارون اجمل، کینٹ کے پادری یوسف نواب ، پادری عامر اے ڈی، ایلڈر نسیم اختر اور دیگر نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ پادری عارف سراج نے اپنے فرائض نیک نیتی ذمہ داری اور ایمانداری سے سر انجام دئیے بعض عناصر اپنے مفادات کیلئے ان پر الزامات عائد کر رہے ہیں جنہیں ہر فورم پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، پادری عارف سراج نے کہا کہ من گھڑت الزام عائد کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دے دی گئی ہے اور ان کیخلاف تحقیقات جاری ہیں اور الزامات من گھڑت ثابت ہو چکے ہیں۔
گوجرانوالہ:سوفٹ میموریل چرچ سول لائنز میں مسیحی مذہبی راہنمائوں کا اجلاس
Jan 13, 2020