گوجرخان کی منتخب قیادت گوجرخان کو ضلع کا درجہ دلوائے

Jan 13, 2020

گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان کی منتخب قیادت گوجرخان کو ضلع کا درجہ دلوائے ٹراماسنٹر گوجرخان کی عوام کیلئے ایک ڈرامہ سنٹر بن چکا ہے اس کے متعدد بار افتتاح بھی ہو چکے ہیں لیکن عملی طور پر ابھی تک فعال نہیں ہو سکا ایمرجنسی کے مریضوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا جاتا ہے گوجرخان کی دس لاکھ کی آبادی کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ گوجرخان کی طلباء کیلئے یونیورسٹی کا قیام فوری طور پر عمل میں لایا جائے تاکہ ان کو اعلیٰ تعلیم کی سہولیات میسر آسکیں اور دوسرے شہروں میں حصول تعلیم کیلئے جا نے کے سبب اضافی اخراجات سے بچ سکیںاس بات کا مطالبہ سابقہ کونسلر سید ندیم عباس بخاری، شیخ محبوب الرحمن ، چوہدری اشرف گجر، شیخ غلام مرسلین، مرز اشوکت علی، حاجی شیخ محمد افضل، ٹھیکیدار آفتاب احمد، چوہدری ندیم عالم امرتسری، ٹھیکیدار حاجی محمد اشرف، ، حاجی نثار بٹ، محمد اسلم قریشی، مختار احمد طاری نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخا ن کے منتخب اراکین اسمبلی اپنا وعدہ نبھائیں گوجرخان کو ضلع کا درجہ ،ٹراما سنٹر کوفعال اور یونیورسٹی کا قیام عمل میں لا کر عوام کے دیرینہ مسائل حل کریں۔

مزیدخبریں