معاشی اور معاشرتی ترقی کیلئے تجارت کا بنیادی کردار ہے : ارشاد بھٹی

وہاڑی( نامہ نگار) انجمن تاجران پنجاب کے وائس چیئرمین ارشاد حسین بھٹی نے کہا ہے کہ معاشی اور معاشرتی ترقی کیلئے تجارت کا بنیادی کردار ہے جس کیلئے حکومت تاجر دوست پالیساں اپنائے اور تاجر حضرات اپنا مال تجارت ہر قسم کی آلائشوں سے پاک رکھیں ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ماڈل بازار وہاڑی میں تاجر کنونشن کے موقع پر کیا انہوں نے کہاکہ ماڈل بازار جدید دور کے تمام تر تقاضوں سے ہم آہنگ ماڈل بازار ہے جس میں مناسب کرایہ بجلی مفت کے علاوہ سیکورٹی اور چار دیواری کی اضافی سہولیات موجود ہیںایک وقت ایسا بھی آئے گا کہ ماڈل بازار میں دوکان نہیں ملے گی ۔اس کنونشن میں اے سی وہاڑی نوید احمد بلوچ، نائب صدر انجمن تاجران میاں ساجد آصف ،جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد، مہر فدا حسین کاٹھیامنیجر ماڈل بازار عقیل احمد گجر،اور خورشید احمد نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن