اسلام آباد(نا مہ نگار) امریکہ میںواقع دنیا بھر کی جامعات کی رینکنگ کرنے والے اہم ترین ادارے گلوبل ایجوکیشن رینکنگ یو ایس اے کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے تحت قائد اعظم یونیورسٹی کو پاکستان کی نمبر ایک جامعہ کا اعزاز دیا گیاہے جبکہ ایشیا میں قائد اعظم یونیورسٹی دیگر ہم عصر جامعات میں 63ویں نمبر پر آگئی ہے۔
ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں قائم پاکستان کی نمبر ایک یونیورسٹی جو کہ گزشتہ چند سال سے عالمی رینکنگ میں دیگر جامعات کی نسبت تنزلی کا شکار ہورہی تھی تاہم موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی شبانہ روز کوششوں اور پرامن پالیسیوں کے باعث یونیورسٹی میں تعلیمی ماحول کوبہتر کیاگیاہے اہم پوسٹوں پر اہل افسران کو تعینات کرتے ہوئے ایڈمن اور اکیڈیمیہ کو ان کی مناسب پوسٹوں پر لگاتے ہوئے طلبہ کی معاونت میں بھی اضافہ کیا گیاہے جس سے جامعہ میں ہونے والی آئے روز کی ہڑتالوں اور طلبا کے تصادم میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے اور تعلیمی طورپر بھی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہورہی ہے ۔
قائد اعظم یونیورسٹی کو پاکستان کی نمبر ایک جامعہ کا اعزازحاصل ہوگیا
Jan 13, 2020