اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کے لائیوسٹاک کے شعبے کو کامیاب کرنے کیلئے ڈی سی صاحبان کو چاہیے کے وہ اس پرکٹ لگاناچھوڑ دے ۔ یہ بات مرکزی صدرآ ل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن و ڈائریکٹر لائیوسٹاک اینڈ دیری دویلپمنٹ بورڈ خورشیداحمد قریشی نے راولپنڈی میں مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ڈپٹی کمیشنر اسلام آباد حمزہ شفقات، ڈپٹی کمیشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر،ڈائریکٹر فوڈز اقبال والا،فوڈ انسپکڑ شرجیل ،ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر عمر رندھاوا ،اسسٹنٹ کمیشنر راولپنڈی امبرین چوہدری ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظہر بلوچ،سیکرٹری ایم سی راولپنڈی محمد اکرم،ایس این اے راولپنڈی قمر نذیر اور جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کینٹ کے صدر اورنگزیب،جنرل سیکرٹری چوھدری محمد بشیر ،اظہر پپو،چوھدری محمد نصیر اور پبلک ریلیشن افیسر آف جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن محمد احتشام ادریس نے بھی شرکت کی۔
، اجلاس میں گوشت کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے بات چیت کی گئی کہ گوشت کی قیمتوں کا تعین جو کے ڈی سی صاحبان کرتے ہیں اسے اوپن مارکیٹ پر چھوڑ دے ۔تاکہ ملک میں گوشت کی کمی کو دور کیا جاسکے اور اس ملک کے فارمر کی حوصلہ افزائی کی جاسکے جس سے وہ جانور پالنے کے قابل ہو اور اس ملک میں گوشت کی قلت کو ختم کیا جا سکے۔