قندیل بلوچ کی والدہ کا نام بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکال دیا گیا،حکومت مددکرے تاکہ بھیک نہ مانگنی پڑے :والدہ

Jan 13, 2020

لاہور (آئی این پی) غیرت کے نام پر قتل ہونے والی ماڈل قندیل بلوچ کی والدہ کا نام بھی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکال دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے سوا8 لاکھ ناموں میں قندیل کی والدہ کا نام بھی شامل ہے۔ قندیل کی والدہ کاکہنا ہے بیٹی کی وفات کے بعد ان کی آمدن کا سہارا صرف بینظیر سپورٹ پروگرام تھا، حکومت نے ہماری مالی مدد بھی بند کر کے ہمیں بے سہارا کر دیا۔ حکومت کو چاہئے وہ ہماری مددکرے تاکہ ہم اپنی باقی ماندہ زندگی کسی سے بھیک مانگنے کی بجائے عزت سے گزار سکیں۔

مزیدخبریں