اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) جرمنی کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ نیلز اینن پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ جرمنی کے وزیر مملکت نے پاکستان میں سول سوسائٹی‘ انسانی حقوق کی تنظیموں‘ میڈیا کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ جرمنی کے وزیر آج پیر کے روز چیئرمین سینیٹ‘ سپیکر قومی اسمبلی‘ چیف آف آرمی سٹاف اور حکومت کے ذمہ داروں سے ملاقات کریں گے۔ جرمن وزیر پاکستان کے دورے کے بعد بھارت کا بھی دورہ کریں گے۔