بگ بیش لیگ :مارکوس سٹونس نے متعدد ریکارڈ توڑ دیئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) بگ بیش لیگ میں آسٹریلوی آل رائونڈر مارکوس سٹونس نے سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیل کر نیا ریکارڈ بنادیا۔ میلبورن کرکٹ گرئوانڈ میں چھکوں اور چوکوں کی برسات ہوگئی، بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز کی جانب سے مارکس سٹونس نے 79 گیندوں پر 147 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نیا ریکارڈ بنادیا۔مارکوس سٹونس کی 147 رنز کی اننگز میں 8 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے، سٹونس بگ بیش لیگ میں سب سے بڑا انفرادی سکور بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔سٹونس نے اس سے قبل 2017میں 99 گیندوں پر 105 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔سٹونس نے ہلٹن کارٹ رائٹ کیساتھ 207رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ کا ریکارڈ بھی قائم کیا اس سے قبل لیوک رائٹ اور روب کوئنی نے 172 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔میچ میں میلبورن سٹارز نے ایک وکٹ پر 219 رنز بنائے جو ان کی بگ بیش لیگ میں سب سے بڑی اننگز تھی، مارکوس سٹونس 147رنز کیساتھ ناٹ آئوٹ رہے‘وہ موجود لیگ میںسب سے زیادہ 478رنز بناچکے ہیں ، ہلٹن کارٹ رائٹ نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔سڈنی سکرز کی ٹیم 220 رنز ہدف کے تعاقب میں7وکٹوں پر 175 رنز بناسکی اور میلبورن سٹارز نے میچ 44 رنز سے جیت لیا۔سڈنی سکسرز کے ہینری کوئس 41 اور بی جے ڈورشوئس 42 رنز بنا کر نمایاں رہے، حارث رئوف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن