لاہور (سپورٹس رپورٹر) فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ٹائٹل جیتنے کی امید ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں ہماری انڈر19 کرکٹ ٹیم ورلڈکپ جیت کر آئے گی، انڈر 19 کرکٹ سے کھلاڑیوں کی گرومنگ ہوتی ہے اور گزشتہ انڈر19 ورلڈکپ کے بعد میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ گزشتہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے دوران میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا بائولر بنا اور پھر مجھے پاکستان سپر لیگ کیلئے منتخب کیا گیا جس کے بعد میں قومی ٹیم میں شامل ہو گیا۔