لاہور باغوں کا شہر، یہاں آ کر برسوں پرانی خواہش پوری ہوگئی، برطانوی ہائی کمشنر

Jan 13, 2020

اسلام آباد (آن لائن) برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کا کہنا ہے کہ لاہور اپنی ثقافت، دیسی کھانوں اور تاریخی ورثہ کی وجہ سے نہایت مقبول شہر ہے۔ صدیوں پرانی مشترکہ ثقافتی مقامات پر جانا بہت اچھا تجربہ ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان نئے ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے کہا کہ لاہور رقبے کے لحاظ سے لندن، نیویارک اور مصر کے شہر قاہرہ کے برابر ہے۔ باغو ںکا شہر لاہور عصر حاضر اور پرانی ثقافت کا حسین امتزاج ہے۔ لاہور پہنچ کر برسوں پرانی خواہش پوری ہوئی اور لاہور میں شاہی قلعہ، پرانا لاہور، مزار اقبال، بادشاہی مسجد اور دیگر اہم مقامات پر جانا بہت اچھا لگا۔

مزیدخبریں