معاملات افہام تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت: شاہ محمود، کشیدگی میں اضافہ کے متمنی نہیں: حسن روحانی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایران کے شہرمشہد پہنچ گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق ایران، امریکہ کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایران اور سعودی عرب کے دورہ پر روانہ ہوئے ہیں۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایران میں اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے اور ان سے مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہئ￿ خیال کریں گے۔ شاہ محمود قریشی 13جنوری کو، تہران سے ریاض جائیں گے جہاں وہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن آل سعود سے ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ ایران امریکہ کشیدگی سمیت علاقائی امن و استحکام کے موضوعات پر تبادلہ ء خیال کریں گے۔ مشہد پہنچنے پر ڈپٹی گورنر جنرل صوبہ خراسان رضاوی محمد صادق باراتی، مشہد میں پاکستان کے قونصل جنرل عرفان محمود بخاری اور پاکستان قونصل خانے کے حکام نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ شاہ محمود قریشی کی مشہد میں روضہء امام رضا علیہ السلام پر حاضری دی۔وزیر خارجہ نے احاطہء روضہء امام رضا میں نوافل ادا کئے۔ انہوں نے پاکستان کی سلامتی اور مسلم امہ کے اتحاد و یگانگت کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی گورنر جنرل خوراسان علی رضا رزم حسینی سے ملاقات کی۔ گورنر جنرل مشہد نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہا۔اعلامیے کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایران امریکہ کشیدگی، خطے میں امن و امان کی صورتحال اور پاک ایران کثیرالجہتی، تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین گہرے، تاریخی، مذہبی اور ثقافتی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان، ایران کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ نے حالیہ صورتحال پر پاکستان کا مؤقف ایرانی صدر کے سامنے رکھتے ہوئے، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے معاملات کو سفارتی ذرائع بروئے کار لا کر افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے پاکستان کی طرف سے قیام امن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ ایران کشیدگی میں اضافے کا متمنی نہیں۔
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حالیہ پیش آنے والے واقعاتِ کے تناظر میں، خطے کے امن و سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے ، کشیدگی میں کمی لانے اور مسائل کے پرامن حل کے لیے فوری اور اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ و دیگر رہنماؤں کے ساتھ ہونیوالی ملاقاتوں میں، میں انہیں حالیہ صورتحال پر پاکستان کے نقطہء نظر سے آگاہ کروں گا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ، تناؤ کی اس کیفیت کو اعتدال پر لانے، کشیدگی میں کمی لانے اور سفارتی ذرائع سے مسائل کا حل تلاش کرنے کی جملہ کوششوں کی حمایت کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...