بھارت کا ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

Jan 13, 2020

لاہور(سپورٹس ڈیسک) بھارت نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ہرمنپریت کوہر کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ سمرتی مندھانہ نائب کپتان کے فرائض انجام دیں گی۔ آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 21 فروری سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔ بھارتی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں ہرمنپریت کوہر (کپتان)، سمرتی مندھانہ (نائب کپتان)، شفالی ورما، جمی روڈریگز، ہرلین دیول، دپتی شرما، پوجا وستارکر، ویدا کرشنمورتھی، راجیشوری گیاکوڈ، تانیہ بھاٹیہ، پونم یادیو، ارون دتی ریڈی، رچا گوش، شیکھا پانڈے اور رادھا یادیو شامل ہیں۔

مزیدخبریں