آزاد کشمیر،سکردو، گلگت بلتستان اور خیبرپی کے میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Jan 13, 2020

اسلام آباد(صباح نیوز)خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، سکردو اورگلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7ریکارڈ کی گئی۔آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 15 کلو میٹر اور مرکز چلاس سے 58 کلومیٹر جنوب مشرق کا علاقہ تھا ۔زلزلے کے جھٹکے بونیر، سوات اور چترال میں بھی محسوس کئے گئے۔

مزیدخبریں