ڈی آئی جی پر چاقو حملہ: ملزم کانسٹیبل کو ڈانٹ ڈپٹ کا تاثر درست نہیں: پولیس

لاہور (نامہ نگار) پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی کو چاقو کے وار کر کے زخمی کرنے والے کانسٹیبل محمد رفیق کو گرفتار کر کے اس کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ زخمی ڈی آئی جی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ شہزاد اسلم صدیقی نے درخواست میں بتایا کہ وہ پولیس لائن کی مسجد میں نماز کے بعد واک کرتے ہوئے اپنے فلیٹ نمبر سات میں واپس آ رہے تھے کہ ایک کانسٹیبل محمد رفیق نے مجھے سلام کیا اور پھر چاقو نکال کر مجھے جان سے مارنے کے لئے وار کئے جس سے میں زخمی ہو گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی کی طرف سے کانسٹیبل رفیق پر ڈانٹ ڈپٹ کا تاثر قطعی طور پر درست نہیں۔ کانسٹیبل رفیق کبھی بھی ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی کے ساتھ تعینات نہیں رہا۔ کانسٹیبل رفیق کی پوسٹنگ حال ہی میں (دسمبر 2019 ئ) انوسٹی گیشن ونگ سے پولیس لائنز میں ہوئی۔ کانسٹیبل رفیق مرگی کے مرض میں مبتلا ہے اور اپنا علاج کروا رہا ہے۔ کانسٹیبل رفیق اپنی بیماری کی وجہ سے اکثر و بیشتر ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...