گرفتاریوں، مقدمات پر جوڈیشل کمشن بنانا حکومتی کام ہے: اسد قیصر

صوابی (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ آئس کے خلاف جہاد کریں گے اور نشے کی لعنت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کریں گے۔کسی اسپورٹس گراونڈ کو تالہ نہیں لگے گا، نوجوانوں کو نشے سے بچانے کے لیے کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہوگا، بچوں کے لیے یونین کونسل سطح پر سٹیڈیم بنائیں گے، آئس کے خلاف جہاد کریں گے، نشے کی لعنت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کئی اہم اور موثر قانون سازی کی گئی ہیں، ہر رکن کو پارٹی پالیسی کے مطابق قومی اسمبلی میں بات کرنے کا حق ہے اور ہم نے ہر رکن کو بات کرنے کی اجازت دی جب کہ گرفتاریوں اور مقدمات پر جوڈیشل کمشن بنانا حکومت کا کام ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...