کراچی (نیوز رپورٹر) پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم بیک ڈور رابطے پھر فعال ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں اور جلد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان پس پردہ سیاسی رابطے ہیں ۔ دوسری جانب وزیرزراعت سندھ اسماعیل راہو نے ایم کیوایم پاکستان کی وفاقی کابینہ سے علیحدگی پر کہا کہ وفاقی کابینہ سے علیحدگی ایم کیوایم کا فیصلہ اور ان کا ذاتی معاملہ ہے، ٹوئنٹی ٹوئنٹی تبدیلی کا سال ہے، ٹوئنٹی ٹوئنٹی کا میچ اگر پاکستان میں ہوتاہے تو جو ہارتا ہے اس کو جانا پڑتا ہے۔ صرف ایم کیوایم ہی نہیں ان سے سب علیحدہ ہوں گے۔
پیپلزپارٹی‘ ایم کیو ایم بیک ڈور رابطے پھر بحال ہونیکی اطلاعات
Jan 13, 2020