فالس فلیگ آپریشن کی ایک اور بھارتی کوشش کا بھانڈا پھوٹ گیا، پولیس افسر کو قربانی کا بکرا بنا دیا

نئی دہلی(آئی این پی) بھارت کی ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں خود ریاستی دہشت گردی کا سرپرست نکلا۔ اپنے فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کی ناکامی پر پولیس افسر رویندر سنگھ کو قربانی کا بکرا بنا ڈالا۔ اسلحہ برآمد کیا گیا۔ اسی پولیس افسر کو بہادری پر 15 اگست 2019 ء کو صدارتی طلائی تمغہ دیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی میں ناکامی پر پولیس افسر رویندر سنگھ کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی پولیس افسر کو کلگام سے دہلی جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رویندر سنگھ کو گزشتہ روز 2 مبینہ دہشت گردوں کے ساتھ پایا گیا۔ تفتیش کار پولیس افسر اور دہشت گرد کے ساتھ دہلی جانے پر حیران ہیں۔ ڈی ایس پی رویندر سنگھ سری نگر ایئرپورٹ پر تعینات تھا۔ رویندر سنگھ دہشت گردوں کو کمک فراہم کرتا ہوا رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا۔ دہشت گرد گٹھ جوڑ سامنے آنے پر مقبوضہ کشمیر میں چھاپے مارے گئے اور رویندر سنگھ کے گھر سے اے کے 47، 3 پستول برآمد کرلی گئی۔ بھارتی پولیس رویندر سنگھ اور دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کی تحقیقات کررہی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افضل گرو نے بھی 2013 میں خط میں رویندر سنگھ کا ذکر کیا تھا، افضل گروہ نے لکھا تھا رویندر سنگھ نے دہلی میں رہائش دی، مل کر پارلیمنٹ پر حملے کا کہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن