پولش ججوں کی حمایت میں یورپی ججز کا خاموش مظاہرہ، ہزاروں افراد کی شرکت

Jan 13, 2020 | 14:53

ویب ڈیسک

 مختلف یورپی ممالک کے ججوں نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں نکالی گئی خاموش احتجاجی ریلی میں شرکت کی ۔ کئی جج اپنے عدالتی لباس میں شریک تھے۔ یہ احتجاجی ریلی پولش ججوں کی حمایت میں نکالی گئی تھی۔ یہ ریلی اس حکومتی قانون سازی کے خلاف تھی جس کے تحت حکومت کسی بھی جج کو ملازمت سے فارغ کرنے کا اختیار حاصل کرنے والی ہے۔ احتجاج کرنے والے یورپی ججوں کی ریلی پولینڈ کی سپریم کورٹ سے شروع ہوئی۔ اس موقع پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے مہمان ججوں کا خیرمقدم کیا اور شکریہ بھی ادا کیا۔ ججوں کے علاوہ اس ریلی میں تقریباً 15 ہزار افراد شریک تھے۔

مزیدخبریں