جنوب ایشیائی امورکے بارے میں امریکہ کی اعلیٰ سفارتکار ایلس ویلز نے مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں کے سلسلے اور انٹرنیٹ سروس کی بندش پرتشویش کا اظہار کیاہے۔انہوں نے نئی دلی کے اپنے دورے سے پہلے ایک ٹویٹ میں کہاکہ انہیں سیاسی رہنمائوں اور وہاں کے رہائشیوں کی گرفتاریوں اورانٹرنیٹ سروس پر پابندیوں پر تشویش ہے ۔ ایلس ویلز بدھ کو نئی دہلی پہنچیں گی ۔