سعیدغنی صاحب آپ کی لاعلمی پرافسوس ہے: فردوس عاشق اعوان

Jan 13, 2020 | 17:23

ویب ڈیسک

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق  اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے ملک میں ٹیکس وصولیوں کوایک تحریک کی شکل دی،اور ٹیکس نظام میں اصلاحات پرکام شروع کیا۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان وہ پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے ملک میں ٹیکس وصولیوں کوایک تحریک کی شکل دی اورٹیکس نظام میں اصلاحات پرکام شروع کیا۔ایف بی آرکے پورٹل پرلوگوں کے سفر،زمین کے لین دین،ودہولڈنگ اورگاڑیوں سے متعلق تفصیلات میسرہیں۔اس سال 105ارب کے ری فنڈ جاری ہوئے۔ پچھلے سال 36ارب کے ری فنڈ جاری ہوئے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ درآمدات کی تعداد21فیصد کم ہوئی جبکہ داخلی ٹیکسوں یعنی انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 21.2

انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سعیدغنی صاحب آپ کی لاعلمی پرافسوس ہے۔قوم کامال لوٹنے اورجھوٹے اعدادو شمار پر معیشت چلانے والوں کو یہ بھی علم نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔رواں مالی سال کی ششماہی میں حاصل کردہ ٹیکس 2085ارب ہے جوپچھلے سال کے مقابلے میں 16.4فیصد زیادہ ہے۔ 

 فیصد ، 34فیصد اور 25.6فیصد اضافہ ہوا ۔ سمارٹ فونز کے ذریعے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کیلئے ٹیکس آسان ایپ متعارف کرایا گیا۔
 

مزیدخبریں