لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے دوسری نائن اے سائیڈ سپر ہاکی لیگ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ پہلا میچ لاہور لائینز اور لاہور پینتھرز کے درمیان کھیلا گیاجو لاہور لائینز نے چار ایک سے جیت لیا۔ دوسرے میچ میں لاہور ڈولفنز اور لاہور ٹائیگرز کے درمیان فیصلہ پنلٹی شوٹ آوٹ پر ہوا جس میں لاہور ڈولفنز نے تین کے مقابلے چار گول سے کامیابی سمیٹی۔
نائن اے سائیڈ سپر ہاکی لیگ مزید 2میچوں کا فیصلہ
Jan 13, 2021