قومی ویمنز کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ پہنچ گئی 

Jan 13, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کپتان جویریہ خان کی قیادت میں جنوبی افریقہ پہنچ گئی۔ ٹیم کراچی سے جنوبی افریقہ کیلئے روانہ ہوئی تھی ۔ دورہ کے دوران پروٹیز کیخلاف تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 جنوری، دوسرا 23 جنوری اور تیسرا ایک روزہ میچ 26 جنوری کو کھیلا جائیگا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہو گا جبکہ دوسرا میچ 31 اور آخری میچ 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں