لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کپ کے تیسرے راؤنڈ میں خیبرپی کے، سندھ اور ناردرن نے میچز جیت لیے۔ خیبرپی کے نے بلوچستان کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔ کے پی نے 378 رنز کا ہدف 8 وکٹوں پر 2 گیندقبل حاصل کر لیا۔ اوپنر صاحبزاد ہ فرحان نے 155 رنز کی اننگز کھیلی۔ تاج ولی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ بلوچستان ٹیم نے 6 وکٹوں پر 377 رنز بنائے۔ بسم اللہ خان نے 92 رنزرنز بنائے۔ سندھ نے سنٹرل پنجاب کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ سندھ نے 288 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ خرم منظور نے 119 رنزکی اننگزکھیلی۔ یہ ان کے لسٹ اے کیرئیر کی 25ویں سنچری تھی۔ سنٹرل پنجاب ٹیم 287 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔ محمد عمر نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ناردرن نے سدرن پنجاب کو 57 رنز سے ہرادیا۔ 307 رنز کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 249 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ مختار احمد 139 رنز بناکر نمایاں رہے تاہم ٹیم کو کامیاب نہ کراسکے۔ اناردرن ٹیم نے 9 وکٹوںپر 306 رنز بنائے۔ آصف علی نے 70 گیندوں پر 127 رنز کی اننگز کھیل کر مین آف دی میچ قرار پائے۔ محمد الیاس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔