ملتان(سپورٹس رپورٹر )اولین ینگسڑ کرکٹ کلب رجسٹرڈ ملتان کے زیر اہتمام ملتان کرکٹ گراونڈ نواں شہر ملتان میں جاری دوسرا اعجاز انصاری میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں عبدالحفیظ میموریل نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 198رنز بنائے۔ شعیب احمد نے 13چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 105رنز بنائے جبکہ ادیب یاسین نے 32رنز ٗلاسال کلب کی طرف سے معاویہ نے چار جبکہ عمر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بعد میں کھیلتے ہوئے لاسال کلب 131رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ عمر نے 29 جبکہ تصور نے 20رنز بنائے۔ عبدالحفیظ میموریل کی طرف سے ناصر مغل3 ٗرانا عبدالروف نے دو وکٹ حاصل کیں۔