آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی رہنما شکیل احمد صدیقی  سپردخاک، قرآن خونی کل ہوگی

Jan 13, 2021

رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی رہنما شکیل احمد صدیقی کی نماز جنازہ گلشن عثمان کی گلزار مدینہ مسجد کے سامنے پارک میں ادا کی گئی۔جس میں آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے جوائنٹ سیکرٹری محمد سہیل پاشا اخبار فروش یونین کے ضلعی صدر محمد سلیم قریشی۔محمد عارف۔محمد صمد (صادق آباد)  محمد نادر. محمد امجد (خان پور)۔نیوز ایجنٹس چوھدری بابر منیر۔ احسن بشیر۔ چوھدری عفان صغیر۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سابق صدر میاں احسان الحق۔ فاروق سندھو۔ فیاض محمود۔ ابرار احمد۔چیمبر آف کامرس  کے چوھدری اشرف۔عدنان سنی چوہان۔  سنیئرجرنلسٹ رضوان چوہدری،تاجر برادری کے ذوالفقار احمد۔ محمد بوٹا۔ چوھدری اختر۔ محمد عظیم خان۔ پراپرٹی ڈیلرز رضوان بھٹی۔ سجیل احمد۔ چوھدری مہر علی۔ عابد چوھدری۔ اخبار فروش نجم الدین۔ نعیم الدین۔ محمد امیر۔ ظفر امیر۔ عبدالغفور خلجی۔ رئیس عبدالغفور۔ جام جمیل احمد۔ محمد شفیق۔ محمد اقبال۔ محمد امجد۔ محمد عمر۔ محمد نعیم سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے کٹیر تعداد شرکت کی۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی 14 جنوری بروز جمعرات مسجد گلزار حمید گلشن عثمان میں جبکہ دعا ٹھیک 9 بجے ھوگی۔

مزیدخبریں