ڈانسر کا گینگ ریپ‘ خیر پور میں زیادتی کے بعد 6  سالہ بچی قتل 

Jan 13, 2021

لاہور‘ ساہیوال‘ نوشہرہ وادی سون (نیٹ نیوز+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) ساہیوال میں ڈانسر سے گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کی گئی۔ خیر پور کے علاقہ میں سات سالہ بچی کو درندگی کے بعد قتل کرکے نعش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔ نوشیرہ وادی سون میں بھی 6 سالہ بچے کو نشانہ بنایا گیا۔ ساہیوال سے نمائندہ  نوائے وقت کے مطابق ڈانسر کو گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا چک 2-54 ایل نیو فیصل پارک اوکاڑہ کی  رہائشی ڈانسر کو چک 80 فائیو ایل میں شادی کی تقریب کیلئے منگوایا تو راستہ میں چک سے باہر تین مسلح افراد انہیں زبردستی ڈیرے پر لے گئے پستول  دکھا کر اجتماعی زیادتی کی بھگا دیا۔ جس پر پولیس یوسف والہ نے ڈانسر کی ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ رانی پورہ پیر جوگوٹھ کے علاقے میں سفاک ملزموں نے سات سالہ بچی مونیکا لاڑک کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ایس ایس پی خیر پور امیر سعود مگسی نے بچی کے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کرنے  کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔ بچی دو روز پہلے لاپتہ ہوئی تھی جس کے بعد اس کی نعش کھیتوں سے ملی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ بچی کا تعلق غریب گھرانے سے ہے اور وہ گھروں میں جھاڑو پوچھے کا کام کرتی تھی اور کام سے واپس آتے ہوئے اغواء ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہوئی ہے کہ سات سال کی مغوی بچی کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے والد کی مدعیت میں تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے خاتون سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ نوشہررہ وادی سون سے نامہ نگار کے مطابق وادی سون  موضع کفری میں چھ سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ چھ سالہ بچہ کھیلنے گیا جسے احمد الیاس نے زیادتی کا نشنہ بنا ڈالا۔ 

مزیدخبریں