جھوٹ کی حکومت میںلوگوں کو جیل میں ڈال کر کردار کشی کی جاتی ہے،احسن اقبال

اسلام آباد(نا مہ نگار)سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ یہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کی نہیں، پاکستان تحریک جھوٹ کی حکومت ہے،لوگوں کو جیل میں ڈال کر ان کی کردار کشی کی جاتی ہے،ڈیڑھ سال پہلے مجھ پر الزام لگایا کہ 70ارب روپے کمیشن کھائی ہے،آج تک یہ اس پر جے آئی ٹی نہ بنا سکے، احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملتان سکھر موٹر وے چین کی حکومت نے بنائی ہے، پاکستان کا پیسہ خرچ نہیں ہوا،آپ ہمارے دوست ملک چین پر الزام لگا رہے ہیں جس نے پاکستان کا ہاتھ پکڑا، پاکستان کے اندر آپ کے وزیر چین کی حکومت پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ اج سی پیک اسٹال ہو چکا ہے،یہ پاک چین تعلقات اور دوستی کو سبوتاژ کر رہے ہیں،میرے ہاتھوں سے 32 سو ارب روپے نکلے ہیں پلاننگ منسٹری میں، 32 روپے کی کرپشن ثابت کرو، جن لوگوں نے محنت، دیانت داری سے ملک چلایا ان کیخلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں،ہم نے منصوبوں کی لاگت میں کمی کر کے پاکستان کا پیسہ بچایا ہے،ریفرنس میں لکھا گیا کہ اسپورٹس کمپلیکس کی سہولت پاکستان میں کہیں نہیں تھی، آپ نے کیوں بنا دی؟نارووال کوئی اسرائیل میں ہے؟یہ جرم نہیں ہے، یہ جرم بار بار کروں گا، دوبارہ موقع ملا تو ملک کے دیگر حصوں میں بھی اسپورٹس کمپلیکس بنائیں گے،وزیر اعظم کہتے ہیں ڈویلپمنٹ کیلئے کوئی بجٹ نہیں ہے،احسن اقبال نے کہاکہ آپ میرے حوالے نیب کریں، پاکستان کے جس جنرل، جج، بیوروکریٹ، صحافی کو کہیں گے اس کیخلاف 24 گھنٹوں میں آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنا کر دکھا دوں گا،کہاں ہے وہ ملتان سکھر موٹر وے 70 ارب کا کیس جس سے آپ نے میری کردار کشی کی؟32 سو ارب کی ڈویلپمنٹ کی، 32 روپے کی کرپشن ثابت کر کے دکھائیں،آپ جھوٹے الزامات لگاتے ہیں، اس طرح ملک نہیں چلے گا،پاکستان کی تمام یونیورسٹیز کے بجٹ کاٹ دیئے گئے ہیں، حکومت نے یونیورسٹیز کو بیمار کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...