اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران امریکا کو کی برآمدات میں 18.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزارت تجارت کی رپورٹس کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2020 کے دوران امریکا کو 2412 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2019 کے دوران امریکا کو 2037 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران امریکا کو قومی برآمدات میں 375 ملین ڈالر یعنی 18 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دسمبر 2019 کے مقابلہ میں دسمبر 2020 کے دورا ن برآمدات میں 27 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور دسمبر 2019 کی 334 ملین ڈالر برآمدات کے مقابلہ میں دسمبر 2020 کے دوران پاکستان نے امریکا کو 425 ملین ڈالر کی برآمدات کی ہیں۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں اکتوبر تا دسمبر 2020 کے دوران امریکا کو 400 ملین ڈالر سے زیادہ کی برآمدات کی گئی ہیں۔
رواں مالی سال پہلی سہ ماہی کے وران امریکہ کو برآمدات میں18.4فیصد اضافہ
Jan 13, 2021