لاہور (این این آئی) مختلف محکموں کے سینئر افسروں کے لیے انسینٹو الائونس منظور کر لیا گیا۔ کئی محکموں کے افسران کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے افسروں کے لیے انسینٹو الائونس کی منظوری دیدی گئی۔ پی آر اے کے افسروں کے لیے ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک انسینٹو الائونس منظور کیا گیا۔ علاوہ ازیںجی ایم آئی ڈیپ کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار، جی ایم ہیومن ریسورس آئی ڈیپ کے لیے ایک لاکھ 35 ہزار، ڈائریکٹر سپیشل برانچ ساتھ پنجاب کی ماہانہ تنخواہ پیکج 3 لاکھ، ڈائریکٹر آپریشنز ایلیٹ پولیس کی ماہانہ تنخواہ دو لاکھ 25 ہزار اور ایڈنشل ڈائریکٹر سکیورٹی ایس پی یو کی تنخواہ دو لاکھ 25 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی منظوری دی گئی۔ پنشن فنڈ کے افسروں کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ پنشن فنڈ کے اعلی افسروں کی تنخواہیں ایک لاکھ 26 ہزار سے لیکر چار لاکھ 83 ہزار تک کر دی گئیں۔ پنشن فنڈ کے پورٹ فولیو منیجر کی تنخواہ چار لاکھ 83 ہزار کر دی گئی۔
مختلف محکموں کے سینئر افسروں کیلئے انسینٹو الاؤنس کی منظوری کئی کی تنخواہوں میں اضافہ
Jan 13, 2021