حکومت وقف املاک ایکٹ واپس لے ،تحریک تحفظ مساجدومدارس

اسلام آباد(  وقائع نگار خصوصی)تحریک تحفظ مساجدومدارس نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت وقف املاک ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے مساجدومدارس کی آزادی پرقدغن لگانے والی شقیں واپس لے ،ایف اے ٹی ایف کی ا یماء پر مدارس و مساجد کو دیوار سے لگانے کیلئے وقف املاک ایکٹ لایا گیا ، حکومت نے وقف املاک ایکٹ واپس نہ لیاتوتحریک کادوسرے مرحلے کاآغازکرتے ہوئے کہ 26جنوری کووقف املاک ایکٹ کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔اس ایکٹ کے بعد ملک میں مساجدومدارس کے قیام کاسلسلہ رک جائے گا ، ہم ون ونڈو آپریشن کے ذریعے رجسٹریشن چاہتے ہیں۔تحریک تحفظ مساجدومدارس کاجلاس جماعت اسلامی کی میزبانی میں میلوڈی آفس میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان پنچاب کے ناظم اعلی مولاناقاضی عبدالرشیدکی زیرصدارت منعقدہواجس میں تحریک تحفظ مساجدومدارس کے سرپرست مولانانذیرفاروقی ،جمعیت علماء اسلام پاکستا ن اسلام آبادکے امیرمولاناعبدالمجیدہزاروی ،جماعت اسلامی کے رہنماء صاحبزادہ ولی اللہ شاہ بخاری ،جمعیۃ اشاعۃ التوحیدکے مولانااشرف علی ،مرکزی جمعیت اہل حدیث اسلام آبادکے امیرحافظ مقصوداحمد،جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء عامرشہزاد،رابطۃ المدارس کے مولاناقاضی محمداسرائیل ،مولاناخالدحسین ،ڈاکٹرضیاء الرحمن امازئی ،اہل سنت والجماعت کے مولاناعبدالرحمن معاویہ ،قاری عبدالکریم ،مولانامحمدثناء اللہ غالب ،مولاناخطیب مصطفائی ،مولاناخلیق الرحمن چشتی ،مولاناعبدالقدوس محمدی ،مولاناانورسلطان ،سجاداحمدعباسی اورجڑواں شہروں سے علماء کرام نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اجلاس میں متفقہ طوپرآل پارٹیزتحفظ مساجدومدارس کانفرنس کے جاری کردہ اعلامیے کی حمایت کی گئی اجلاس کے بعد مولاناقاضی عبدالرشیدنے دیگرعلماء کرام کے ہمرہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھرکے دینی مدارس ومساجدکے ذمے دران اورعلماء کرام کو وقف املاک ایکٹ پر شدید تحفظات ہیں اوراس ایکٹ کے خلاف ملک بھرکے دینی حلقوں میں شدیداضطراب پایاجاتاہے  پاکستان میں مدارس و مساجد کو دیوار سے لگانے کیلئے وقف املاک  ایکٹ لایا گیا ، مدارس و مساجد کی آزادی سلب کر لی گئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...