جاوید کوثر صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کررہے ہیں،شہزادہ خان

Jan 13, 2021

گوجرخان (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزادہ خان نے کہا ہے کہ ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ صحیح معنوں میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے عین مطابق عوام کی خدمت کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں صرف شہر گوجر خان میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر حقیقی معنوں میں عوامی نمائندہ ہونے کا ثبوت دیا ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ اور ایس ایچ او پولیس تھانہ گوجر ملک خضر حیات کے اعزاز میں اپنی طرف سے دیئے گئے پرتکلف عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا پرتکلف عشائیہ کی اس خوبصورت تقریب میں ایم پی اے چوہدری ساجد محمود، چیئرمین مرکزی انجمن تاجران راجہ افتخار کیانی، بانی و سابق صدر چوہدری محمد اقبال، سرپرست اعلیٰ حاجی خواجہ اعجاز، صدر راجہ محمد جواد خان، چیف آفیسر عمر شجاع،راجہ ساجد یوسف کیانی، امیر افضل قریشی، ملک وحید، مرزا بشیر، خان ضمیر،راجہ فرخ کیانی، محمد اشرف صراف،محمد جاوید صراف،کپتان شاہد، فرخ سیال،خواجہ آصف، خواجہ عادل،راجہ نعیم،راجہ شہباز،سجاد جنجوعہ،نبی خان، حاجی قہار خان، گل منیر خان، میر زمان خان، شعیب خان، شفقت علی کیانی بھی موجود تھے اس موقع پر شہزادہ خان نے ایس ایچ او پولیس تھانہ گوجر خان ملک خضر حیات کو بھی خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او ملک خضر حیات نے جس طرح بہت کم وقت میں ڈکیتوں چوریوں منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو بڑی تعداد میں گرفتار کیا اور ان کے آنے سے جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے وہ واقعی لائق تحسین ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اگر پولیس سمیت دیگر سرکاری ادارے اپنی فرائض سے کوتاہی برتیں گے تو ان کی بھی نشاندہی کروں گا۔

مزیدخبریں