چونیاں: زیرحراست 2 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک

قصور +چونیاں(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) چونیاں کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں میں عباس اور غلام رسول شامل تھے۔ دونوں ڈاکو کانسٹیبل کے مقدمہ قتل میں ریمانڈ پر تھے۔ گرفتار ڈاکوؤں کو برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا۔ ڈھوس گاؤں کے نزدیک ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔ ڈی ایس پی خالد اسلم نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے کانسٹیبل کے قتل کا اعتراف بھی کیا تھا۔ دھند کی وجہ سے ایک گھنٹہ فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ ڈاکوؤں کے ساتھی دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...