حسن ابدال (نامہ نگار) حسن ابدال جی ٹی روڈ پر جھبلاٹ پل پر ڈمپر کو کراس کرتے ہوئے رکشہ بے قابو ہو کر پل سے نیچے جا گرا جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار چار خواتین اور بچہ موقع پر دم توڈ گئے۔ جبکہ رکشہ ڈرائیور وسیم اور دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ریسکیو کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال حسن ابدال منتقل کیا۔ رکشہ میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ جو راولپنڈی سے نوشہرہ جا رہے تھے۔