سنجوال کینٹ(نامہ نگار)ضلعی صدر پی ٹی آئی وو من ونگ صدف نقوی اور جنرل سیکرٹری غزالہ صد یق کا ضلع بھر کا تنطیمی دورہ انہوں نے جنڈ، پنڈی گھیب،فتح جنگ،حسن ابدال،حضرو، اٹک، مرزا ٹاؤ ن، میونسپل کمیٹی اور اٹک کینٹ، کامرہ کینٹ ،سنجوال کینٹ کا دورہ کیا جہاں پر علاقے میں پارٹی کے عہدیداران اور سپورٹرز کی ہمراہ خواتین سے ملاقات کی گئی۔ صدف نقوی کی سربراہی میں ان خواتین کی پارٹی میں خدمات اور قابلیت کی بناء پر پی ٹی آئی وومن ونگ کی تحصیل سطح پر تنظیم سازی کی گئی اور عہدے دیے گئے۔ پی ٹی آئی وویمن ونگ کی ورکنگ باڈی ، آئندہ بلدیاتی انتخابات اور دیگر علاقائی مسائل پر گفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران نو منتخب عہدیداران کو یونین کونسل لیول پر خواتین کی تنظیم سازی کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا۔ صدف نقوی نے خواتین کے شوق اور جذبے کو سراہا۔
اور نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عوام کی مشکلات کے لیے انتھک جدو جہد کر کے پی ٹی آئی کے منشور کی تکمیل کے لیے جدو جہد کریں گی۔