کوویڈ 19- کی ابتداء، عالمی ادارہ صحت کی ٹیم 14جنوری کو چین کا دورہ کریگی

 اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) چین نے کہا ہے کہ کوویڈ 19- کی ابتداء کیسے ہوئی کا پتہ چلانے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی ٹیم اب چودہ جنوری کو چین  کا دورہ کرے گی۔ گزشتہ روز بیجنگ  میں بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ کوویڈ 19 کیسے شروع ہوا کے بارے میں تحقیقات کے لیے چین مسلسل دنیا کے سائنسدانوں اور ماہرین کے ساتھ کئی کانفرنسیں منعقد کر چکا ہے۔ چین اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ آر کے ساتھ بھی تعاون کررہا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ڈبلیو ایچ آر کے ماہرین کی ٹیم چودہ جنوری سے چین کا دورہ کریگی۔

ای پیپر دی نیشن