عراق میں بین الاقوامی اتحاد  کے فضائی حملوں میں داعش  کے 7 عسکریت پسند ہلاک

بغداد(شِنہوا)عراق کے شمالی صوبے کرکوک میں داعش کے ایک ٹھکانے پر امریکہ کی زیر قیادت اتحاد کے فضائی حملوں میں دولت اسلامیہ ( داعش)کے 7 عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔عراقی فوج کی مشترکہ آپریشن کمانڈ(جے او سی) کے میڈیا دفتر نے منگل کے روز ایک بیان میں بتایا کہ  بین الاقوامی اتحاد کے طیارے نے صبح سویرے صوبے کے جنوبی حصے میں وادی الشعی نامی ایک دشوار گزار علاقے میں داعش کے ٹھانے پر 2 فضائی حملے کیے ہیں۔مشترکہ آپریشن کمانڈ کے بیان میں کہا گیا کہ عراقی سیکورٹی فورسز کو جائے وقوعہ سے  7 عسکریت پسندوں کے جسموں کی باقیات ملیں، اس کے علاوہ حملے کے مقام سے 10 میٹر دوری پر ایک سرنگ بھی پائی گئی جسے بعد ازاں فورسزکی جانب سے تباہ کر دیا گیا ہے۔فوجیوں نے داعش کے ایک اور ٹھکانے کا بھی سراغ لگایا جہاں دھماکہ خیز بیلٹیں اور تباہ شدہ موبائل آلات موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن