بائیکو نے ایف سی سی اور ڈی ایچ ڈی ایس یونٹوں پر سول ورکس کا آغاز کردیا

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کمپنی  بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈنے   9جنوری، 2021 کو اپنے ریفائننگ کمپلکس میں مختص سائیٹ پر سول ورکس تعمیرات کا آغاز کرکے ریفائننگ کمپلکس کی اپ گریڈیشن منصوبے ’’اپ گریڈ 1 پراجیکٹ ‘‘ میں اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔بائیکو نے 2اپریل 2020کو منعقدہ غیر معمولی اجلاس عام میں ڈی ایچ ڈی ایس ( ڈیزل ہائیڈرو ڈی سلفرائزنگ ( یونٹ) اور ایف سی سی ( فلیوڈائزڈ کیٹالائٹک کریکنگ) یونٹ کے نام سے دو نئی اضافی ریفائنریوں کی تنصیب کے ساتھ اپنے ریفائننگ کمپلکس کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا تھا۔سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد وصی خان، چیئرمین ، بائیکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کہا کہ بائیکو نے ڈی ایچ ڈی ایس اور ایف سی سی یونٹس کی تنصیب کیلئے سول ورکس طے شدہ شیڈول کے مطابق شروع کیا ہے۔ ہمارے ریفائننگ کمپلکس میں ڈی ایچ ڈی ایس اور ایف سی سی سائیٹس کا اضافہ بائیکو کوحکومت کی ہدایات کے مطابق پاکستان میں یورو5  اور یورو6کے معیار کا ڈیزل اور گیسولین پیدا کرنے کے قابل بنائے گا۔یہ اپ گریڈیشن فرنس آئل کی کم پیداوار اور ہماری مصنوعات کے معیار کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہو گی جس سے ماحول کے ساتھ ساتھ ہمارے کاروبار کو بھی فائدے پہنچے گا۔اور بائیکو کے منافع میں بھی اضافہ ہوگا۔ا سٹیک ہولڈرز بشمول شیئر ہولڈرز، وزارت توانائی، پٹرولیم ڈویژن، وزارت خزانہ، وزارت تجارت، اوگرا اور ہمارے مالیاتی شراکت دار اداروں کے نہایت شکر گزار ہیں۔نئے تنصیب کئے جانے والے دو یونٹس  ڈیزل ہائیڈرو ڈی سلفرائزنگ یونٹس میں پری اینڈ پوسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس شامل ہے جو ایمائن سسٹم ، sour  واٹر سسٹم اور سلفرریکوری پلانٹ پر مشتمل ہے جبکہ فلیوڈ کیٹالیٹک کریکنگ یونٹ میں پری اینڈ پوسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس شامل ہے جو ویکیوم ڈسٹی لیشن، سلکٹیو ہائیڈرو جنریشن پراسس، الکلیشن، کیٹالیٹک نیفتھا ہائیڈرو ٹریٹر، کیٹالیٹک ریفارمر، ڈائی مرسول، گیسو لین میروکس، سویٹ فریک،  C3|C4 سپلیٹر اور گیس کنڈنسیشن یونٹس پر مشتمل ہے۔ان اضافی پراسسنگ یونٹوں سے  بائیکو کو ڈیزل میں سلفر مواد کی مقدار کم کرنے میں مددملے گی جس سے وہ فرنس آئل کو گیسو لین اور ڈیزل میں تبدیل کرنے کے لئے پیدا کرتا ہے ۔
بائیکو 

ای پیپر دی نیشن