انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرگیا،414کمپنیوں کا کاروربار، 272کے شئیرز میں اضافہ ،124میں کمی ریکارڈ

Jan 13, 2021

کراچی (کامرس رپورٹر  ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںایک روزہ مندی کے بعد منگل کوکاروبار حصص میں تیزی کا رجحان غالب آگیا اورکے ایس ای 100انڈیکس 316.62پوائنٹس کے اضافے سے45922.04پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ65.70فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میںمارکیٹ  کے مجموعی سرمائے میں56ارب21کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ بھی ہوا  اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 40.44فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار تیل وگیس ،بینکنگ سیکٹر کے حصص کی خریداری میں سرگرم رہے جس کے باعث تیزی رہی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرگیاتاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی آخر تک غالب رہی اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 316.62 پوائنٹس کے اضافے سے 45922.04 پوائنٹس پر بند ہوا ،اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس 116.08 پوائنٹس کے اضافے سے19212.13 پوائنٹس،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 219.87 پوائنٹس کے اضافے سے32059.11 پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس616.83 پوائنٹس بڑھ کر 74436.52 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔منگل کے روز 414 کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 272کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،124میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز82کروڑ58لاکھ93ہزار776شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو58کروڑ80لاکھ39ہزار825حصص کاکاروبار ہواتھا۔کاروبار میں تیزی کے باعث مارکیٹ کامجموعی سرمایہ56ارب21کروڑ1لاکھ68ہزار616 روپے بڑھ کر83کھرب 54ارب 42کروڑ37لاکھ27ہزار3روپے پر پہنچ گیا۔ کاروباری اعتبار سے سرگرم کمپنیوں میں کے الیکٹرک،ہم نیٹ ورک،یونٹی فوڈز،پاکستان انٹرنیشنل بلک،سلک بینک،ٹی آر جی پاکستان،بائیکو پیٹرولیم،پاکستان ریفائنری،بینک الفلاح اورپیس پاک لمٹیڈ شامل تھیں۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے ملت ٹریکٹرز کے حصص43.96روپے کے اضافے سے43.96روپے اور خیبر ٹوبیکو34.03روپے کے اضافے سے487.77روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان 109.60روپے کی کمی سے 6660.40روپے اور گیٹرن اندسٹریز کے حصص 42.37روپے کی کمی سے 522.63روپے ہوگئی ۔

مزیدخبریں