اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) وفاقی محتسب برائے تحفظ جنسی استحصال و ہراسیت برائے خواتین کشمالہ طارق نے نجی ٹی وی پر آن ایئر ہونے والے ڈرامہ سیریل ڈنک میں خاتون کی جانب سے مبینہ طور پر جنسی ہراسیت کی جھوٹی شکایت درج کرانے کے تاثر کو تقویت دینے والی کہانی دکھائے جانے پر چیئرمین پیمرا، چینل کے سربراہ اور پروڈیوسر فہد مصطفی کو طلب کر لیا ہے خاتون محتسب نے تینوں کو 15 جنوری کو ذاتی حیثیت میں حاضر ہو کر اپنا موقف پیش کرنے اور مزید احکامات تک ڈرامہ سیریل ڈنک نشر کرنے سے روکنے کا حکم دیا ہے،کشمالہ طارق نے کہا کہ وفاقی محتسب برائے تحفظ جنسی ہراسیت، خواتین کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر طرح کی ہراسیت کے خلاف خدمات سرانجام دے رہا ہے تاکہ خواتین معاشرے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں، ہمیں بحیثیت معاشرہ خواتین کو حقیقی آزادی دلانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔
کشمالہ طارق نے نجی ٹی وی پر آن ایئر ڈرامہ سیریل کی کہانی پر چیئرمین پیمرا، چینل کے سربراہ اور پروڈیوسر کو طلب کر لیا
Jan 13, 2021