منڈاچوک(نامہ نگار)خان گڑھ اور شجاع آباد کے درمیان دریائے چناب پر کشتیوں کا بند پل چالو کیا جائے تاجر خواجہ قاری محمد طارق سلیمان نے کہاہے کہ اس پل کی بندش سے ہر دو شہروں کے درمیان آمد و رفت کے لئے 80 کلومیٹر سے زائد کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے جبکہ پل کے باعث یہ فیصلہ سمٹ کر بارہ کلومیٹر تک رہ جاتا ہے اور اس سے ہر دو شہروں کے مکینوں اور کچے کے علاقہ کے عوام کو آمدورفت میں سہولت رہتی ہے اور ان کا قیمتی وقت بھی بچ جاتا ہے۔