کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے معاملے پر نیب تحقیقات سے متعلق مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کی قبل از وقت گرفتاری کی درخواست کی سماعت ہوئی ،نیب پراسیکیوٹر سکھر نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی،عدالت کا نیب پراسیکیوٹر کو پیش رفت سے آگاہ کرنے کا حکم دیا،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ درخواست کی کاپی ملی ہے، تیاری کے لیے مہلت چاہیے، عدالت نے اعجاز جاکھرانی کی 22 جنوری تک ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کہاکہ آپ آئندہ سماعت پر پیش رفت جمع کرائیں۔
آمدن سے زائد اثاثے،اعجاز جاکھرانی کی ضمانت میں تو سیع
Jan 13, 2021