کراچی (نیوزرپورٹر)تحریک انصاف کی خاتون رکن گلگت بلتستان اسمبلی ثریا زمان نے کہاہے کہ بابائے قوم قائد اعظم نے پر امن جدوجہد کے ذریعے اسلامی فلاحی ریاست قائم کی اور آج ہماری جماعت اسی نظریہ پر کام کررہی ہے ۔ یہ بات انہوں نے منگل کو مزار قائد پر فاتحہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے والد اور گلگت بلتستان کے معروف سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر محمد زمان ،تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ ثریا زمان ایک ہفتے کے دورے پر منگل کو کراچی پہنچی اور ایئرپورٹ پر تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر خان اور دیگر نے ان کا استقبال کیا،راجہ اظہر نے سندھ کی ثقافت اجرک بھی پہنائی۔ ثریازمان نے کہاکہ سندھ محبتوں کی زمین ہے اور سب سے پہلے قیام پاکستان کی قرارداد سندھ اسمبلی نے پاس کی ، یہ سندھ کا منفرد اعزاز ہے ۔ ثریا زمان ضلع دیامر کے علاقے داریل سے رکن اسمبلی ہیں،ثریا زمان کراچی میں گلگت بلتستان کے باسیوں کے مسائل پر گورنر سندھ، وزیراعلی سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔
گلگت بلتستان اسمبلی کی رکن ثریا زمان کی کراچی آمد، مزار قائدؒ پر حاضری
Jan 13, 2021