ڈیرہ مرادجمالی(نامہ نگار )پی ٹی آئی کی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے ملک میں مہنگائی لاقانیت کے پہاڑ توڑدیئے امریکہ انڈیا کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے کشمیری عوام کی سودے بازی کرکے مودی کی جھولی میں ڈال دیا گیا ہے ہماری تحریک جمہوریت اور جمہوری اداروں کے خلاف نہیں ہے بلکہ ووٹ چوری کرنے والی پس پردہ قوتوں کے خلاف ہے جنہوں نے نااہل شخص کو ملک کی 22کروڑ عوام کا سربراہ بنا دیا گیا ہے حکومت کی غلط پالیسوں کے باعث گندم چینی میں خودکفیل ملک میں آٹے چینی کا بحران ہے پی ڈی ایم کی تحریک سے عمران خان کو لانے والی قوتیں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر دیکھ کر پریشان ہوچکے ہیں 31جنوری کو اسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار ڈیرہ مرادجمالی میں ڈویڑنل سطح پر ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسہ سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سابق وزیر مولانا عبدالواسیع میر نظام الدین لہڑی پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک سابق صوبائی وزیر میر صادق عمرانی میر بلال خان عمرانی بلوچستان نیشنل پارٹی کے صوبائی سنیئر نائب صدر ولی کاکڑ رکن صوبائی اسمبلی میر نصیر خان شاہوانی مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر جمال شاہ کاکڑ نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر عبدالخالق بلوچ میراں بخش مستوئی بلوچ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا عبد الحکیم انقلابی سمیت ڈویڑنل وضلعی قیادت نے خطاب کیا مقررین نے کہاکہ ملک کی 22کروڑ عوام جمہوریت اور جمہوری اداروں کو رات کی تاریکی میں کمزور کرنے والی قوتوں کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ پر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ہماری تحریک فوج کے خلاف نہیں بلکہ گنتی بھر جنرلوں کے خلاف ہے نیب فرمائشی ادارہ بن چکا ہے زرداری نواز شریف کے خلاف کچھ ثابت نہیں کرسکا ہے منہ کی ناکامی کھاتے ہوئے اب رہبر جمہوریت مولانا فضل الرحمن کے خلاف جعلی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ نا اہل وزیراعظم نے اسرائیلی امریکہ ایجنڈے پر گامزن پیرا ہے ملک کا تو دیوالیہ نکال دیا ہے کشمیر کو بھی امریکہ انڈیا کی فرمائش پر مودی کے حوالے کردیا ہے اور اب قادیانیوں کو مسلمان قرار دینے کی ناکام کوشیش کررہا ہے انہوں نے کہاکہ نصیرآباد ڈویژن کے پی ڈی ایم جلسہ میں ہزاروں افراد کی شرکت پی ٹی آئی حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلیے ریفریڈم ہے انہوں نے کہاکہ سلیکٹر وزیراعظم نے عوام کی جان نہ چھوڑی تو 31 جنوری کو اسلام آباد کی جانب مارچ روانہ ہوگا اسرائیلی امریکی ایجنٹ کو نکال باہرکریں گے ۔
پوزیشن حکومت کو گھر بھیج کررہے گی‘ رہنماپی ڈی ایم
Jan 13, 2021