لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیراور ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان نے کہا ہے کہ ہٹ دھرم حکمران خوداپنے ہاتھوں سے احتجاجی تحریک کاراستہ ہموارکررہے ہیں۔ مہنگائی کیخلاف عوام کی پرامن مزاحمت سے حکومت کی پریشانی بڑھ گئی ہے ۔گزشتہ روز رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عہدجمہوریت میں حق کاتقاضاکرنے پرشہریوں کاخون بہانابدترین آمریت ہے ۔حکومت اورمافیا ایک دوسری کی مدد سے چل رہے ہیں۔آٹا بحران پر حکومتی رویہ نے چینی سکینڈل کی یاد تازہ کردی ہے۔