لاہور(لیڈی رپورٹر )تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی رخسانہ نوید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اقتدار کے خواب دیکھناچھوڑ دے انکے نصیب میں ذلت اور رسوائی کے سواکچھ نہیں ۔وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کے تمام خوابوں کو چکنا چور کر دیں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کو جوش سے نہیں ہو ش سے کام لینا ہوگا ۔ عوام تحر یک انصاف کی حکومت کیساتھ متحد کھڑے ہیں۔