آٹے کی قیمتیں 7ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں :سینئر وزیرپنجاب

Jan 13, 2021

لاہور(نیوزرپورٹر) سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں آٹے کی قیمتیں 7ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں ہیں اور 20کلو آٹے کا تھیلا مقررہ سرکاری قیمت سے بھی کم میں دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ٹھوس اور مربوط پالیسیوں کی بدولت گندم و آٹے کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور جنوری کے مہینے میں پہلی مرتبہ یہ قیمتیں نیچے آئی ہیں جبکہ عموماً اس مہینے میں قیمت بڑھانے کے لئے گندم و آٹے کو ذخیرہ کر لیا جاتا تھا ۔عبدالعلیم خان سے سیکرٹری خوراک پنجاب شہریار سلطان نے ملاقات کی اور صوبے میں فلور ملز کو گندم کی سپلائی اور آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا بر وقت گندم درآمد کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا ہے۔

مزیدخبریں