لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایف بی آریونیفارم بدلنے کی بجائے افسران کے رویے اور اختیارات تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ،ڈنڈے کے زو ر پر کبھی بھی ٹیکس اہداف پورے نہیں کئے جا سکتے ،ایف بی آرنے نوٹسز کا اجراء اپنا مشغلہ بنا لیا ہے جس سے ٹیکس دہندگان متنفرہو رہے ہیں۔