پی ڈی ایم کا مطالبہ صرف کیسزختم اورنیب کو بند کرنا ہے:اسلم اقبال

Jan 13, 2021

لاہور (کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی چھتری تلے اکھٹے ہونے والوں کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ کیسز ختم اور نیب کے ادارے کو بند کیا جائے اورلوٹ مار کے بارے نہ پوچھا جائے۔ اقتدار میں آکر یہ قومی وسائل سے بھوک مٹاتے رہے، اب ایسا نہیں ہوگا، عوام انہیں پہچان چکے ہیں۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے یہ بات گزشتہ روز  کھلی کچہری کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر نے مسلسل 3 گھنٹے تک لوگوں کے مسائل سنے اور بعض مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں۔ 

مزیدخبریں